رسائی کے لنکس

براک اوباما کا پہلا ٹوئٹ، 24 گھنٹے میں 16 لاکھ ’فولوورز‘


وائٹ ہاؤس کے آئی فون سے صدر نے پیر کے روز امریکی مائکروبلاگ پر جو پہلا مختصر پیغام بھیجا، اُس میں صرف یہ کہا گیا کہ: ’ہیلو، ٹوئٹر! میں براک ہوں۔ واقعی! چھ سال ہوگئے ہیں، اب اُنھوں نے آخر کار مجھے اپنا اکاؤنٹ دے ہی دیا ہے‘

امریکی صدر براک اوباما نے @POTUS کے نام سے ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی۔۔ اور ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ ’فولو‘ کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ ہو چکی تھی۔

’گنیز بک آف ریکارڈز‘ میں 10 لاکھ فولوورز کا اب تک کا تیز ترین ریکارڈ ہالی ووڈ کے ایکٹر، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے نام تھا، جنھوں نے اپریل، 2014ء میں 24 گھنٹے کے اندر اندر، یعنی 23 گھنٹے اور 22 منٹ میں، ایک ملین (10 لاکھ) کا عدد حاصل کیا تھا۔

’پوٹس‘ (پریزیڈنٹ آف دی یونائٹیڈ اسٹیٹس) کا مخفف ہے؛ اور وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اپنے اکاؤنٹ کے لیے ٹوئٹس صدر اوباما خود ہی تحریر کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے آئی فون سے صدر نے پیر کے روز امریکی مائکروبلاگ پر جو پہلا مختصر پیغام بھیجا، اُس میں صرف یہ کہا گیا کہ: ’ہیلو، ٹوئٹر! میں براک ہوں۔ واقعی! چھ سال ہوگئے ہیں، اب اُنھوں نے آخر کار مجھے اپنا اکاؤنٹ دے ہی دیا ہے۔‘

سابق صدر بِل کلنٹن (@billclinton) جو اُن لوگوں میں شامل ہے جنھیں اوباما فولو کر رہے ہیں، اپنے ٹوئٹ میں کہا:

’ٹوئٹر پر @POTUS پر آنے پر مبارکباد۔ ایک سوال: کیا یہ ’یوزرنیم‘ عہدے کے ساتھ باقی رہے گا؟

#askingforafriend-

جس سے مراد اُن کی بیگم، ہیلری کلنٹن ہیں، جو عہدہٴصدارت کی امیدوار ہیں۔

اوباما نے جواب دیا: ’اچھا سوال کیا۔ یہ ’ہینڈل‘ عہدے کے ساتھ والا ہے۔ کیا ایسا کوئی ہے جو @FLOTUSکے اکاؤنٹ میں دلچسپی رکھتا ہو؟‘

(فلوٹس، فرسٹ لیڈی آف دی یونائٹیڈ اسٹیٹس کا مخفف ہے)۔

XS
SM
MD
LG