رسائی کے لنکس

واشنگٹن: کچھ دیر بجلی بند، تخریب کاری کا امکان مسترد


میری لینڈ کے پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں واقع ہونے والے اس بریک ڈاوٴن کے نتیجے میں امریکی ایوان صدر وائٹ ہاوٴس، محکمہٴخارجہ کی عمارت اور دیگر اہم قریبی مقامات بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔۔۔ کسی تخریبی کارروائی کا امکان مسترد

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی نے واشنگٹن اور اس کے اطراف میں منگل کو بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن میں کسی تخریبی کارروائی کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

میری لینڈ کے پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں واقع ہونے والے اس بریک ڈاوٴن کے نتیجے میں امریکی ایوان صدر وائٹ ہاوٴس، محکمہٴخارجہ کی عمارت اور دیگر اہم قریبی مقامات بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔

بجلی فراہم کرنے والے ادارے، ’پیپکو‘ کے ترجمان کے ایک ٹویٹ میں یتایا ہے کہ چارلیس کاوٴنٹی دھماکہ ٹرانسمیشن کے آلات کی مرمت کے دوران ہوا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں ولٹیج گرگیا تھا۔ یہ پلانٹ سدرن میری لینڈ کوآپریٹیو کمپنی چلاتی ہے، جہاں یہ دھماکہ ہوا۔

وائٹ ہاوس ترجمان، جوش ارینسٹ کا کہنا ہے کہ حکام واقعہ میں دہشت گردی کے امکانات نہیں دیکھتے، جبکہ حملے کے شواہد نہ ہونے کے باوجود امریکن ناردرن کمانڈ کے سربراہ، ایڈمرل ولیم گورنٹنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کو دیکھا جائے۔

جنرنیٹر اسٹارٹ ہونے سے پہلے وائٹ ہاوس میں بجلی چلی گئی تھی۔ تاہم، یہ جلد معمول کے مطابق بحال ہوگئی۔

یو ایس کیپٹل پولیس نے وائس اف امریک کو بتایا کہ وفاقی عمارتوں کی بجلی فوری بحال کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق، بریک ڈان نے محکمہ انصاف، یونیورسٹی آف میری لینڈ، اسمتھ سونین میوزیم اور واشنگٹن میٹرو یونین کو بھی متاثر کیا، جن میں سے چند دفاتر کو جنریٹر سے بجلی فراہم کردی گئی، جبکہ باقی علاقوں میں تیزی سے بجلی بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔

XS
SM
MD
LG