رسائی کے لنکس

پشاور دھماکے، صدر ممنون حسین کی شدید مذمت

Mamnoon Hussain, presidential candidate of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) party, stands as he submits his nomination papers for the upcoming presidential election at the High Court in Islamabad July 24, 2013. Pakistan’s ruling party has chosen a

صدر ممنون حسین نے خیبر پختون خواہ کے وزیر ِاعلیٰ اور گورنر کو فون کرکے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اقلیتوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

پاکستان کے صدر ِمملکت ممنون حسین نے پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے دھماکوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پشاور میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر ممنون حسین نے دھماکوں کے بعد خیبر پختونخواہ کے وزیر ِاعلیٰ اور گورنر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

صدر ممنون حسین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ، ’اقلیتوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے، اقلیتی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘

صدر ممنون حسین نے گورنر خیبرپختونخواہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں پشاور دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا جبکہ گورنر انجینئر شوکت اللہ کو ہدایت بھی جاری کی کہ پشاور کے گرجا گھر دھماکوں کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کا مزید کہنا تھا کہ، ’دہشتگرد کسی بھی مذہب کا احترام نہیں کرتے، دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف جاری جنگ پورے عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔‘
XS
SM
MD
LG