رسائی کے لنکس

ایران، یمن اور شام کے لیڈر ، پریس کی آزادی کے دشمن شکاری


صحافیوں کے حقوق کی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے پریس کی آزادی کے 40 ”دشمن شکاریوں“ کی ایک فہرست میں ایران، یمن اور شام کے لیڈروں کو شامل کرلیا ہے۔

تنظیم نے پیر کے روز اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور اُن کی حکومت پر گذشتہ سال کے متنازع صدارتی انتخاب کے بعد صحافیوں کی پکڑ دھکڑ کی ذمّے داری عائد ہوتی ہے۔تنظیم نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے 100 سے زیادہ صحافیوں کو گرفتار کرلیا ، جبکہ 50 کے قریب صحافی ملک سے نکل جانے پر مجبور ہوگئے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اُس نے شام کے صدر بشار الاسد کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا ہے، اس لیے کہ شام کے پریس سے متعلق قوانین میں جن ترامیم کا عرصے سے انتظار ہے وہ عمل میں نہیں آئیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں پریس کی آزادی کے” دشمن شکاری “ قرار دیے جانے والے دوسرے افراد میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ، ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ، اسرائیلی فوج، حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG