رسائی کے لنکس

انکم ٹیکس حکام کا دعویٰ، پریانکا دس فلیٹس کی مالکن ہیں


انکم ٹیکس حکام کا دعویٰ، پریانکا دس فلیٹس کی مالکن ہیں
انکم ٹیکس حکام کا دعویٰ، پریانکا دس فلیٹس کی مالکن ہیں

بھارت کی انکم ٹیکس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا دس فلیٹس کی مالکن ہیں۔ حکام کی ٹیم نے گزشتہ روز پریانکا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پریانکا نے اپنی آمدنی سرکار سے چھپائی ہے تاکہ کم سے کم انکم ٹیکس ادا کیا جاسکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پریانکا کے وارسووا علاقے میں واقع راج کلاسک میں پانچ فلیٹس ہیں ۔ دستاویزات میں ان فلیٹس کو یکجا کرکے شو کیا گیا ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریانکاکے نام ایک پینٹ ہاوٴس اور تین دیگر فلیٹسبھی ہیں جو انہوں نے کرائے پر دیئے ہوئے ہیں۔

پریانکا کے علاوہ کترینا کیف بھی ان دنوں انکم ٹیکس حکام کے ہاتھوں تفتیشی مراحل سے گزررہی ہیں اور ان کا ریکارڈ بھی حکام چیک کررہے ہیں ۔ حکام کو شک ہے کہ کترینا نے اسٹیج سے ہونے والی آمدنی کو کاغذات میں شو کیا۔

XS
SM
MD
LG