رسائی کے لنکس

پریانکا چوپڑا کی بہن پری نیتی چوپڑہ بھی فلموں میں آگئیں


پریانکا چوپڑا کی بہن پری نیتی چوپڑہ بھی فلموں میں آگئیں

پریانکا چوپڑا کی بہن پری نیتی چوپڑہ بھی فلموں میں آگئیں

پریانکا چوپڑا کی بہن پری نیتی چوپڑابھی فلمی میدان میں اتر آئی ہیں۔ انہوں نے یش راج فلمز کی آنے والی نئی فلم 'لیڈیز ورسز رکی بہل' سائن کرلی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر 'بینڈ باجا بارات' سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما ہیں۔ پری نیتی پہلے ہی یش راج فلمز کی مارکیٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

ادھر پری نیتی کے بارے میں پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ اس کی بہن ہے۔ یش راج فلمز میں پری نیتی کا کام کرنا خوش آئند بات ہے، میں اس خبر سے بہت خوش ہوں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ بھی ایک فلم 'پیار امپوسیبل' میں کام کرچکی ہے ۔ یہ اس کی پہلی فلم تھی۔

ایک سوال کے جواب میں پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کی رہنما ئی ضرور کریں گی اور انہیں کام کے کارگر نسخے بتائیں گی۔

فلم 'لیڈیز ورسز رکی بہل' کے نمایاں فنکاروں میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما شامل ہیں۔ فلم اپریل میں فلور پر جائے گی اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ نو دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم 'بینڈ باجا بارات' بھی انہی تاریخوں پر ریلیز ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG