رسائی کے لنکس

پرینکا چوپڑا کا کوٹ، ٹویٹر پر لطیفوں کی بھرمار


Priyanka Chopra at 2017 Met Gala

پریانکا چوپڑہ مشہور ڈیزائنر رالف لورین کا ڈیزائن کیا ہوا طویل ٹرنچ کوٹ پہن کر میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر کیا آئیں، سوشل میڈیا پران کے لباس کے بارے میں لطیفوں کو فوٹوشاپ کی گئی تصویروں کی برسات ہو گئی۔

کرکٹرریویندرجڈیجہ نے ٹوئٹ کیا ’ بی سی سی آئی نے اسٹیڈیمز کو بارشوں سے بچانے کے لئے پریانکا چوپڑہ کی خدمات حاصل کرلیں۔‘

ہیومر سلی کے نام سے ٹوئٹر صارف نے لکھا’ پریانکا کومذاق کا نشانہ بنانا بند کرو، وہ لوگوں کو گرمی سے بچا رہی ہیں۔‘

پرنوو سپرا کا کہنا تھایہ تیسری مرتبہ ہے جو میں اپنی چائے سے ملائی نکال رہا ہوں اور یہ ہاتھوں سے اب نکل رہی ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا ’آپ لوگ حیران ہوتے تھے عامرخان نے ’گجنی ‘ کا گانا کہاں پکچرائز کیا اب پتا چلا؟‘

شیو چوہان نے کہا’ پریانکا چوپڑہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی صفائی مہم کو نئی بلندیوں پرپہنچا دیا۔‘

ایسٹروناٹ کے نام سے ٹوئٹ کرنے والے ایک صارف کا کہنا تھا ’یہ الہ دین کا جادوئی قالین ہے یا پریانکا چوپڑہ کا لباس؟‘

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG