رسائی کے لنکس

احتجاجی مظاہرے پرفائرنگ سے دوافراد ہلاک


احتجاجی مظاہرے پرفائرنگ سے دوافراد ہلاک
احتجاجی مظاہرے پرفائرنگ سے دوافراد ہلاک

بلوچستا ن کے شہر خضدار میں جمعے کو ایک احتجاجی مظاہرے پر مبینہ طور پر فرنٹیئر کور کی فائرنگ سے دو مظاہرین ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ مظاہر ہ کراچی لیاری کے علاقے میں بلوچ آباد کاروں کو ہدف بنا کر ہلاک کرنے کے واقعات کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔

لیکن فرنٹیئر کور کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مظاہرے میں شامل بعض مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی ایک گشتی گاڑی پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں ایف سی کے اہلکاروں نے بھی کچھ فائر کیے۔

خیال رہے کہ جمعے کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ قوم پرست جماعتوں کی کال پرکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف احتجاج کی طور پر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

XS
SM
MD
LG