رسائی کے لنکس

’پاک سرزمین پارٹی‘ کے پہلے جلسہٴ عام کی تیاریاں عروج پر


باغ جناح کراچی میں ہونے والی ریلی کے لئے نیا ہفتہ شروع ہوتے ہی تیاریوں کا آغاز ہوگیا تھا اور اس وقت یہ تیاریاں عروج پر ہیں۔ بلند و بالا اسٹیج، رنگ برنگی لائٹیں، بڑے بڑے پول،جنریٹر، وسیع کنٹینر، کرینیں، روڈ رولر، کھدائی کے لئے استعمال ہونے والی ہیوی مشینری۔۔

کراچی میں نئی عوامی پارٹی بننے کی جدوجہد میں مصروف سابق ناظم مصطفیٰ کمال کی نومولود ’پاک سرزمین پارٹی‘ اتوار کو اپنا پہلا سیاسی جلسہ منعقد کرنے والی ہے۔

باغ جناح کراچی میں ہونے والی ریلی کے لئے نیا ہفتہ شروع ہوتے ہی تیاریوں کا آغاز ہوگیا تھا اور اس وقت یہ تیاریاں عروج پر ہیں۔ بلند و بالا اسٹیج، رنگ برنگی لائٹیں، بڑے بڑے پول، جنریٹر، وسیع کنٹینر، کرینیں، روڈ رولر، کھدائی کے لئے استعمال ہونے والی ہیوی مشینری، سجاوٹ کے لئے ہر قسم کاسامان، لکڑی کے تختے، جدید ساؤنڈ سسٹم، سیٹیلائٹ ڈشیں اور ہیوی لائٹس۔۔

PSP rally 2
PSP rally 2

کارکنان اور کاریگر دن رات اسے سجانے سنوارنے اور ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔ جمعرات کی رات تو کارکنوں نے ملی نغموں پر رقص کی ریہرسل بھی کی جبکہ خود مصطفیٰ کمال ہر روز ہی جلسہ گاہ کا دورہ کرنے پہنچ جاتے ہیں۔

ان کارکنوں کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاخطہ کیجئے:

’پاک سرزمین پارٹی‘ کے پہلے جلسہٴ عام کی تیاریاں عروج پر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:09 0:00

XS
SM
MD
LG