رسائی کے لنکس

’پی ٹی سی ایل‘ اور ’ڈیلی موشن‘ کے درمیان معاہدہ


ماہرین کے مطابق ’ڈیلی موشن‘ کے باقاعدہ پاکستان آنے سے پاکستان میں تیار ہونے والے وڈیو مواد اور ٹیلنٹ کو نئے مواقع ملیں گے اور پاکستانی ثقافت کو دنیا میں پھیلنے کا موقع ملے گا۔

آئے دن پاکستان میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں کہ ملک میں ایک طویل عرصے سے بند ’یو ٹیوب‘ کی سروس کو بحال کیا جا رہا ہے مگر پھر وہ خبر محض افواہ ثابت ہوتی ہے۔

انٹرنیٹ پر دنیا بھر کی وڈیوز موجود ہیں اور یو ٹیوب بھی ایک ایسی ہی ویب سائٹ ہے جس پر لوگ ہزاروں وڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ اسطرح کی وڈیو شیرنگ ویب سائٹس صرف تفریح کے لئے ہی استعمال نہیں ہوتیں بلکہ تعلیم اور ریسرچ میں بھی بہت مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ’یوٹیوب‘ کی کمی دور کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ فرانس کی وڈیو شیرنگ ویب سائٹ ’ڈیلی موشن‘ کے ساتھ ایک معاہدہ طے کر رہی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق اس معاہدے سے صارفین کو بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں گی۔

’ڈیلی موشن‘ نے انٹرنیٹ پر قابل ِاعتراض مواد کو پاکستان میں بلاک کرنے کی پیشکش بھی کی ہے جبکہ یو ٹیوب کو اس ہی بنیاد پر پاکستان میں بند کر دیا گیا تھا کہ اس پر قابل ِاعتراض مواد موجود تھا۔

پاکستانی کمپنی پی ٹی سی ایل، فرانسیسی کمپنی ڈیلی موشن اور فرانسیسی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلی موشن کے باقاعدہ پاکستان آنے سے یہاں تیار ہونے والے وڈیو مواد اور ٹیلنٹ کو نئے مواقع ملیں گے۔ پاکستانی ثقافت کو دنیا میں پھیلنے کا موقع ملے گا جبکہ بیرون ِملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک کا وڈیو مواد دیکھنے کو ملے گا اور پاکستان میں قابل ِاعتراض مواد کو بھی روکا جا سکے گا۔

XS
SM
MD
LG