رسائی کے لنکس

پنجاب: قصُور میں بلدیاتی امیدوار سمیت 5 افراد قتل


وزیراعلی پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور بلدیاتی امیدوار کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پنجاب کے ضلع قصُور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلدیاتی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

قصُور میں ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنما اور بلدیاتی انتخابات کے امیدوار مسعود بھٹی سمیت 4 افراد قتل ہوئے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں مسعود بھٹی اور دو گارڈ سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل کی واردات پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ نجی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق وزیر ِاعلی پنجاب نے پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنما کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنما مسعود بھٹی اور بلدیاتی امیدوار پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 176 کے امیدوار تھے۔
XS
SM
MD
LG