رسائی کے لنکس

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اُن کی جماعت کے بہت سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا۔

پاکستان میں حزب مخالف کی جماعت تحریک انصاف کے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن کو جمعرات کو انتظامیہ نے روک دیا اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دو نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ وفاقی دارالحکومت بند کر دیں گے۔

اسی تناظر میں تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اُن کی جماعت کے بہت سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا۔

اُنھوں نے اسلام آباد انتظامیہ سے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کو فوراً رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ جمعرات ہی کی صبح وفاقی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں آئندہ دو ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر کے کسی بھی طرح کے اجتماع اور ریلی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG