رسائی کے لنکس

جنوبی پنجاب: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم 10 ہلاک


جنوبی پنجاب: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم 10 ہلاک

جنوبی پنجاب: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم 10 ہلاک

جنوبی پنجاب کے علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک مسافر وین کی ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ سے کم ازکم دس افراد ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین اور مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ملتان سے وہاڑی کے درمیان میلسی روڈ پر پیش آیا۔ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد وین میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وین میں 18 سے 20 مسافر سوار تھے۔

حالیہ دنوں میں حادثے کے بعد گاڑیوں میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے قریب ٹیکسلا میں پیش آنے والے ایسے ہی ایک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور رواں ہفتے سندھ کے علاقے مٹیاری میں بھی ایک مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG