رسائی کے لنکس

پنجاب کی چار رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


Najam Sethi

Najam Sethi

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی اور نگران کابینہ میں سلیمہ ہاشمی، شمس محمود مرزا، عارف اعجاز اور طارق پرویز شامل ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی چار رکنی نگراں کابینہ نے پیر کو حلف اُٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی اور نگران کابینہ میں سلیمہ ہاشمی، شمس محمود مرزا، عارف اعجاز اور طارق پرویز شامل ہیں۔

پنجاب کے گورنر مخدوم احمد محمود نے نگراں کابینہ سے حلف لیا اور اس موقع پر نگراں وزیراعلٰی نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔

سلیمہ ہاشمی شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی ہیں اور نیشنل کالج آف آرٹس ’این سی اے‘ کی سابقہ پرنسپل ہیں۔

نگراں کابینہ میں شامل طارق پرویز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سابق سربراہ ہیں جب کہ شمس محمود مرزا وکیل اور عارف اعجاز ماہر اقتصادیات اور ایک کاروباری شخصیت ہیں۔
XS
SM
MD
LG