رسائی کے لنکس

پوٹن اولاں ملاقات میں یوکرین پر بات چیت ہوگی


یوکرین میں شورش کے بعد، روسی صدر کی کسی بھی مغربی رہنما سے یہ پہلی ملاقات ہوگی

روسی صدر ولا دی میر پوٹن اگلے ہفتے پیرس جائیں گے، جہاں پر وہ فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاں سے یوکرین سے متعلق مذاکرات کریں گے۔

یوکرین میں شورش کے بعد روسی صدر کی کسی بھی مغربی رہنما سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

روسی صدر کے ترجمان کے مطابق ابھی تک روسی صدر ولا دی میر پوٹن اور امریکی صدر براک اوباما، برطانوی وزیر ِاعظم ڈیوڈ کیمرون یا جرمن چانسلر آنگلا مرخل سے رسمی ملاقات کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ تمام مغربی رہنما بھی اس وقت فرانس میں ہی ہوں گے جب روسی صدر ولا دی میر پوٹن فرانس جائیں گے۔

یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روسی صدر اور دیگر مغربی رہنماؤں کے درمیان یوکرین کے معاملے پر غیر رسمی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

روسی صدر اور اُن کے فرانسیسی ہم منصب کے درمیان ملاقات دوسری جنگ ِعظیم کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے روز شام کے وقت فرانس کے صدارتی محل میں ہوگی۔

روس نے یوکرین کے مشرقی حصے میں فوجی آپریشنز کو روکنے اور ’پُرامن مذاکرات‘ کے انعقاد پر بھی زور دیا ہے۔

اقوام ِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے منگل کے روز ایک بیان میں یوکرین میں جاری تناؤ پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور یوکرین کی حکومت پر پُرامن طریقہ ِکار سے معاملات کو سلجھانے پر زور دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG