رسائی کے لنکس

یورپ میں امریکی دفاعی میزائل نظام پر صدر پوتن کا انتباہ


صدر پوتن ایتھنز میں یونان کے وزیراعظم سیپراس کے ہمراہ
صدر پوتن ایتھنز میں یونان کے وزیراعظم سیپراس کے ہمراہ

انھوں نے روسی ردعمل کے بارے میں تو وضاحت نہیں کی لیکن ان کے بقول روس کی طرف سے پہل نہیں کی جا رہی اور یہ امریکہ کے ردعمل میں ہوگا۔

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے امریکہ کی طرف سے یورپ میں میزائل دفاعی نظام نصب کرنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس کی مزاحمت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

جمعہ کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی طرف سے رومانیہ اور پولینڈ میں میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کے بعد ہی اس پر ردعمل کے بارے میں بتائیں گے۔

"اگر ماضی میں رومانیہ کے لوگوں کو اس بات کا ادراک نہیں تھا مفادات کے درمیان آنے کا کیا مطلب ہے تو ہمیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کچھ اقدامات ضرور کرنا ہوں گے، اور ایسا ہی معاملہ پولینڈ کے ساتھ بھی ہے۔"

یونان کے وزیراعظم ایلکسس سیپراس سے ملاقات کے بعد میزائل دفاعی نظام کے تناظر میں انھوں نے روسی ردعمل کے بارے میں تو وضاحت نہیں کی لیکن ان کے بقول روس کی طرف سے پہل نہیں کی جا رہی اور یہ امریکہ کے ردعمل میں ہوگا۔

"میں اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ردعمل میں کیے جانے والے اقدام ہیں، ہم پہل نہیں کر رہے۔"

واشنگٹن نے روسی صدر کے اس تازہ بیان پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

رومانیہ میں نصب کیے گئے دفاعی نظام کے بارے میں امریکہ اور نیٹو کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ لیکن صدر پوتن کے بقول میزائل "صرف سافٹ ویئر کی تبدیلی سے" جارحانہ ہتھیار میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG