رسائی کے لنکس

قمر منصور مزید 90 دن کے لئے رینجرز کی تحویل میں


تحویل میں دینے کا فیصلہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کو کیا۔ ساتھ ہی عدالت نے ملزم قمر منصور کی طبی رپورٹ سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے

اشتعال انگیز تقاریر لکھنے کے الزام میں گزشتہ جمعہ سے رینجرز کی حراست میں موجود متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قمر منصور کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا۔

تحویل میں دینے کا فیصلہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کو کیا۔

ساتھ ہی، عدالت نے ملزم قمر منصور کی طبی رپورٹ سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

قمر منصور نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ پچھلے 17 سالوں سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔

بدھ کو رینجرز حکام نے عدالت میں یہ مؤقف اپنایا تھا کہ اسے ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، لہٰذا ملزم کو ریمانڈ پر دیا جائے۔

عدالت نے مؤقف تسلیم کرتے ہوئے، قمر منصور کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ساتھ ہی، قمر منصور کی میڈیکل رپورٹ بھی ایک ہفتے کے اندر اندر عدالت میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

XS
SM
MD
LG