رسائی کے لنکس

قندھارمیں بڑی فوجی کارروائى جاری: امریکی کمانڈر


جنرل سٹینلی میک کِرسٹل کی بدھ کےروز ٹیلی کانفرنس میں نامہ نگاروں سےگفتگو

افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی فوجوں کے کمانڈر نے کہا ہے کہ طالبان کے مضبوط ٹھکانے صوبہٴ قندھار پر کابل کے کنٹرول کو بحال کرنے کی کوششیں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں اور کئى ماہ تک جاری رہیں گی۔

جنرل سٹینلی میک کِرسٹل نے بدھ کے روز ایک ٹیلی کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد کے فوجی آنے والے موسمِ گرما میں طالبان کے متوقع حملے کے لیے تیاری کرتے ہوئے اہم سڑکوں اور قندھار شہر کے اطراف کے علاقوں کو بتدریج کنٹرول میں لے رہے ہیں اور محفوظ بنارہے ہیں۔

انوقں نے کہا کہ بڑی کارروائى ، فوجی ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی بھی ہے ، اور اُس کا نصب العین یہ ہے کہ مقامی افغان لوگوں کو یہ باور کرایا جائے کہ اتحاد اور انجام کار افغان حکومت اُن کی ضرورتوں کو پورا کرسکتی ہے۔

میک کِرسٹل نے یہ بھی کہا کہ امریکی مسلح افواج بدستور اس عزم پر قائم ہیں کہ اگر اسامہ بن لادن افغانستان میں داخل ہوا تو وہ اُسے زندہ گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں پہنچائیں گی۔

اُن کا یہ بیان امریکہ کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کے اُس بیان کے برعکس ہے جِس میں اُنورں نے منگل کے روز کانگریس کی ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ القاعدہ کے لیڈر کے زندہ پکڑے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے ۔

XS
SM
MD
LG