رسائی کے لنکس

شیخ تمیم نئے امیر قطر


شیخ تمیم بن حمد آل ثانی
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ولی عہد کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے انھیں نیا امیر مقرر کیا ہے۔

قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ولی عہد شہزادہ شیخ تمیم کو ملک کا نیا امیر نامزد کیا ہے۔

یہ اعلان شیخ حمد نے منگل کو سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں نوجوان قیادت اختیار سنبھالنے گی۔‘‘

تیل کی دولت سے مالا مال اس خیلجی ملک کو خطے میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔

نئے امیر قطر 33 سالہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی خلیجی ممالک میں سب سے کم عمر سربراہ مملکت ہیں۔

شیخ تمیم 1980 میں پیدا ہوئے۔ وہ امیر قطر کی دوسری اہلیہ شیخہ موزہ کے دوسرے بیٹے ہیں۔ انھوں نے برطانیہ سے تعلیم حاصل کررکھی ہے۔

شیخ تمیم مسلح افواج کے نائب کمانڈر اور نیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
XS
SM
MD
LG