رسائی کے لنکس

کوئٹہ بم دھماکے میں سات افراد زخمی

  • ستار کاکڑ

کوئٹہ بم دھماکے میں سات افراد زخمی

کوئٹہ بم دھماکے میں سات افراد زخمی

کوئٹہ شہر کی مرکزی شاہراہ جناح روڈ پر ہفتے کی شام موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے میں کم ازکم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ہسپتال ذرائع نے ایک کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس بم دھماکے کا ہدف بظاہر فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی تھی لیکن بارود ی مواد میں دھماکا اُس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر گئی۔ زخمی ہونے والے افراد سڑک کے کنارے واقع ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے۔

اس بم دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن بلوچستان میں حکام اس طرح کی کارروائیوں کا الزام علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں پرعائد کرتے آئے ہیں جب کہ خودکو ان تنظیموں کے ترجمان کہنے والے بھی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ٹیلی فون کرکے اس طرح کے حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتے آئے ہیں

XS
SM
MD
LG