رسائی کے لنکس

کوئٹہ: یوم القدس ریلی میں بم دھماکا، 53 ہلاک

  • ستارکاکڑ

کوئٹہ: یوم القدس ریلی میں بم دھماکا، 53 ہلاک

کوئٹہ: یوم القدس ریلی میں بم دھماکا، 53 ہلاک

کوئٹہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ایک ریلی میں ہونے والے طاقتور بم دھماکے میں کم ازکم53 افراد ہلاک اور 160 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں پانچ صحافی بھی شامل ہیں جو اس جلوس کی کوریج کر رہے تھے۔

پاکستان میں ہر سال رمضان میں جمعتہ الوداع کے دن بڑے شہروں میں”یوم القدس“ کے نام سے جلوس نکالے جاتے ہیں جن کا مقصد ایک آزاد ریاست کےلیے فلسطینیوں کے مطالبے کی حمایت کرنا ہے۔

بم دھماکے کا نشانہ بننے والی ریلی شعیہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد نے منعقد کی تھی اور بلوچستان پولیس کے سربراہ ملک اقبال کے مطابق اس میں لگ بھگ ساڑھے چار سو افراد شامل تھے ۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خودکش بمبار کی کارروائی تھی۔

دھماکے کے فوراََ بعد جلوس میں شریک مسلح افراد نے احتجاجاََ آس پاس د دکانوں میں موجود افراد پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جبکہ کئی دکانوں اور گاڑیوں کوبھی نظرِآتش کردیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی فائرنگ سے بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دو روز قبل لاہور میں شعیوں کے ماتمی جلوس پر خودکش حملوں میں کم ازکم 35 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG