رسائی کے لنکس

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پیر کی صبح ایک مسافر بس پر ہونے والے بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے نوشکی جانے والی مسافر بس کو مستونگ کے قریب درینگڑھ کے علاقے میں بم سے نشانہ بنایا گیا۔

معمولی زخمیوں کو قریبی بنیادی مرکز صحت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ شدید زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG