رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک


کوئٹہ میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک
کوئٹہ میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کر کے ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی صبح صوبائی دارالحکومت کے سیٹیلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور وں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او ، اُن کا ڈرائیور اور دو محافظ ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے اور پولیس نے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو ہدف بنا کر ہلاک کرنے کے متعد د واقعات پیش آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG