رسائی کے لنکس

کوئٹہ پولیس کے سرجن جنرل قاتلانہ حملے میں ہلاک

  • ستار کاکڑ

کوئٹہ پولیس کے سرجن جنرل قاتلانہ حملے میں ہلاک

کوئٹہ پولیس کے سرجن جنرل قاتلانہ حملے میں ہلاک

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کی سہ پہر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کے سرجن جنرل ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر سید باقر شاہ اسپتال سے گھر جا رہے تھے کہ سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ڈاکٹر باقر کا نام اس وقت پہلی بار ذرائع ابلاغ پر نمایاں ہوا جب رواں سال کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کا اُنھوں نے پوسٹ مارٹم کیا۔

ہلاک ہونے والے چھ افراد میں تین خواتین بھی شامل تھیں اور واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے اُنھیں چیچن دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی تھی۔

ڈاکٹر باقر کے بقول اس واقعے کے بعد اُنھیں خود پولیس کی طرف سے حراساں بھی کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG