رسائی کے لنکس

’ضروری تھا‘، راحت کا ہی نہیں 20 کروڑ افراد کا پسندیدہ گانا


گانا 8 جون 2014 کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا؛ اور تب سے اب تک اسے ہر روز تقریباً ایک لاکھ 84 افراد اسے دیکھتے اور سنتے ہیں۔

تین سال پہلے کی بات ہے راحت فتح علی خان کا ایک البم ریلیز ہوا جس کا نام تھا ’بیک ٹو لو‘۔ اس البم کے جس گانے سے سب سے شہرت حاصل کی وہ ہے ’ضروری تھا‘۔

اس گانے کو پسند کرنے والوں نے اسے ایک نیا اعزاز بخشا ہے۔ ’یو ٹیوب‘ پر اب تک اسے 20 کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں اور اس میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

راحت فتح علی کے کارپوریٹ افیئرز کی عہدیدار، نصرت باقی نے ’وی او اے‘ کو بتایا کہ گانا 8 جون 2014 جو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا اور تب سے اب تک اسے ہر روز تقریباً ایک لاکھ 84 افراد اسے دیکھتے اور سنتے ہیں۔

اعداد و شمار سے گہری دلچسپی رکھنے والے کراچی کے ایک صحافی ریحان احمد نے بتایا ’’اس ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد ’لائیکس’ یعنی اپنی پسندیدگی کی سند عطا کرچکے ہیں۔‘‘

اس گانے کی ویڈیو بھارت میں البم ریلیز ہونے کے ابتدائی دنوں میں ہی تیار کرلی گئی تھی۔ ویڈیو میں یہ گانا گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم پر پکچرائز کیا گیا ہے۔

گانے کو سروں میں ڈھالہ ہے ساحر علی بگا نے جو راحت فتح علی کے بیشتر گانوں کا میوزک کمپوز کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG