رسائی کے لنکس

صدرِ جمہوریہ کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائگی پر راجستھان کے وزیر برطرف


صدرِ جمہوریہ کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائگی پر راجستھان کے وزیر برطرف
صدرِ جمہوریہ کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائگی پر راجستھان کے وزیر برطرف

راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ اشوک گِہلوت نے اپنی حکومت کے وقف اور پنچائتی راج کے وزیرِ مملکت امین خان کو صدر پرتیبھا دیوی پاٹل کی شان میں نازیبا کلمات ادا کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا ہے۔

امین خان نے راجستھان کے شہر پالی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعلیٰ اندھرا گاندھی کے ساتھ پرتیبھا پاٹل کی وفاداری کا تذکرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اندھرا گاندھی کو 70کی دہائی کے دوران جب شکست کا سامنا تھا تو پرتیبھا نے، بقول اُن کے، اندھرا گاندھی کے باورچی خانے میں کام کیا تھا۔

امین خان نے مزید کہا کہ پرتیبھا پاٹل نے اِس وفاداری کا کوئی صلہ نہیں مانگا تھا لیکن وہ پہلے گورنر بنیں اور اب ملک کی صدر ہیں۔

اُن کے اِس بیان پر کانگریس پارٹی میں کھلبلی مچ گئی اور اشوک گِہلوت کو دہلی طلب کرکے وضاحت مانگی گئی۔ گِہلوت نے امین خان کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اُن سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔

صدر کے ایک ترجمان نے اپنے ردِ عمل میں ریاستی وزیرِ اعلیٰ اور گورنر سے کہا تھا کہ اگر ضروری ہو تو وہ کارروائی کریں۔

صدر جمہوریہ کے شوہر دیوی سنگھ نے بھی اِس پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما نے اِسے خواتین برادری کے لیے شرمناک قرار دیا جب کہ امین خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد صدر کی توہین کرنا نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG