رسائی کے لنکس

کرغزستان: برطرف صدر کے جلسے میں فائرنگ


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز کرغزستان کے جنوبی شہر اوش میں اس ریلی میں فائرنگ ہوئی جہاں برطرف صدر کرمان بیگ باقی یف تقریر کررہے تھے۔

گولیاں اس وقت چلیں جب مسٹر باقی یف نے دو ہزار کے ایک بڑے مجمع سے اپنا خطاب شروع کیا ہی تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کس نے پہلی گولی چلائی، لیکن ٹیلی ویژن کی فوٹیج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر باقی یف کے مخالفین کا ایک گروپ اس ڈائس پر پہنچنے کی کوشش کررہا تھا جہاں پر وہ تقریر کررہے تھے۔ مسٹر باقی یف کے محافظ، حفاظت کے لیے ان کے سامنے قطار بنا کرکھڑے ہوگئے اور انہوں نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔

عبوری حکومت کے حامی اس مقام سے محض 300 میٹر کے فاصلے پرجمع تھے۔

فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گولیاں چلنے کے بعد مسٹر باقی یف اپنے محافظوں کے ساتھ ایک قریبی تھیٹر میں پناہ لی اور پھر وہاں سے گاڑی میں بیٹھ کرچلےگئے۔

XS
SM
MD
LG