رسائی کے لنکس

شہری حقوق کے رہنماؤں کی ‘وقار کی بحالی’ نامی ریلی پر نکتہ چینی


امریکی شہری حقوق کے رہنماٴں نے قوم کے دارالحکومت میں شہری حقوق کے لیڈر مارٹن لوتھر کنگ کی ‘آئی ہیو، اے ڈریم’ کی تقریر کی یاد میں 47ویں برسی کے موقع پر مقابلے میں نکالی گئی ریلی پر نکتہ چینی کی ہے۔

افریقی امریکی شہری حقوق کے رہنما ، ریورینڈ الشارپٹن نے‘خواب کی بازیابی’ کے نام سے ہفتےکےروزواشنگٹن ہائی اسکول میں ہونے والی تقریب میں شریک ہزاروں لوگوں کے مجمعے سے خطاب میں کہا کہ ایک دوسری ریلی میں اِس دِن کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ہم اُنھیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وقار کی بحالی کے نام سے ہونے والی ایک بڑی ریلی میں جس کی قیادت امریکی براڈکاسٹر گلین بیک کر رہے ہیں، وہ یہی لوگ ہیں جو کبھی افریقی امریکیوں پر شہری حقوق کے لیے مظاہرے کرنے پر نکتہ چینی کیا کرتے تھے۔

امریکی شہری حقوق کی سب سے پرانی تنظیم کے رہنما نے بیک کی ریلی پر نکتہ چینی کی جس میں اُنھیں شرکا سے کہنا پڑا کہ وہ تشبیہات اور اسلحہ ساتھ نہ لائیں۔ ‘ نیشنل ایسو سی ایشن فور ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل’ کے صدر بینجمن ٹوڈ جیلس نے کہا کہ یہ ملک کو یاددہانی کرانے کا وقت ہے کہ امریکیوں کی اکثریت امید اور انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔

شرکا، نیشنل مال پر اُس مقام تک مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی یادگار تعمیر کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG