رسائی کے لنکس

رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا


اعلان رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین نے کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اعلان کے مطابق، ’پاکستان میں بدھ کو ملک کے کسی بھی حصے سے رمضان کا چاند نظر آنے کی قابل قبول شہادت نہیں ملی۔ لہذا، پہلا روزہ جمعہ 19 جون کو ہوگا‘

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق، پاکستان میں بدھ کو ملک کے کسی بھی حصے سے رمضان کا چاند نظر آنے کی قابل قبول شہادت نہیں ملی۔ لہذا، پہلا روزہ جمعہ 19 جون کو ہوگا۔

اعلان کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

چاند دیکھنے کے لئے مرکزی اجلاس محکمہٴموسمیات کراچی میں ہوا، جبکہ اسلام آباد اور دیگر چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

سب سے پہلے اسلام آباد کی زونل کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو اسلام آباد میں چاند نظر نہ آنے کی رپورٹ ارسال کی۔

زونل کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے شہر اور اس کے مضافات میں کہیں سے بھی رمضان کا چاند دیکھے جانے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ماہرینِ فلکیات اور محکمہٴموسمیات کے حکام نے پہلے ہی یہ امکان ظاہر کردیا تھا کہ بدھ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ لہذا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب، خلیجی ممالک، ملائشیا، انڈونیشیا اور جاپان میں کل، یعنی جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

اِن ممالک میں منگل کو چاندنظر نہیں آیا تھا۔ اس لئے، وہاں بدھ کو اسلامی مہینے شعبان کی 30تاریخ تھی، جبکہ جمعرات کو یکم رمضان ہوگی۔

XS
SM
MD
LG