رسائی کے لنکس

کیوبا: راؤل کاسترو دوبارہ صدر منتخب


اِس سے قبل آج ہی کے دِن کیوبا کے ریٹائرڈ لیڈر، فئیڈل کاسترو نے ہوانا میں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر عوام کو ایک عرصے کے بعد اپنی جھلک دکھائی

راؤل کاسترو کیوبا کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اُن کی پانچ سالہ صدارت کی آخری میعاد ہوگی۔

ریاستی میڈیا کے مطابق، عوامی طاقت کی قومی اسمبلی نے اتوار کے روز بطور صدرمسٹر کاسترو کے نام کی توثیق کی، اور ساتھ ہی 52 سالہ میگوئل ڈیاز کانل مرمودیز کو اُن کے پہلے نائب صدر کے طور پر منتخب کیا۔

اِس سے قبل آج ہی کے دِن کیوبا کے ریٹائرڈ لیڈر، فئیڈل کاسترو نے ہوانا میں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ایک عرصے کے بعد عوام کو اپنی جھلک دکھائی۔ اسمبلی کے ارکان نے مسٹر کاسترو کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

صدر کاسترو جنھوں نے 2008ء میں اپنے علیل بھائی فئیڈل کی جگہ لی تھی، کمیونسٹ پارٹی اور حکومتی قائدین کے لیے دو بار پانچ پانچ سالہ میعاد کی حمایت کرتے آئے ہیں۔

اِس سے قبل، اکاسی برس کے صدر نے جمعے کے روز ریٹائر ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مدت پوری ہونے سے پہلے ہی کسی مرحلے پر مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران، مسٹر کاسترو نے مختصر نوعیت کی اصلاحات کا اعلان کیا تھا، جن کے ذریعے سفر اور انفرادی حق ملکیت پر پابندیاں اٹھالی گئی تھیں۔
XS
SM
MD
LG