رسائی کے لنکس

راولپنڈی ہاسٹل میں آ گ لگنے سے چھ خواتین ہلاک


راولپنڈی چھاؤنی کے علاقے میں خواتین کے لیے قائم ایک ہاسٹل میں پیر کی سہ پہر اچانک آگ لگ گئی جس میں کم ازکم چھ لڑکیاں ہلاک ہو گئیں۔ ان میں تین میڈیکل کالج کی طالبات تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ہاسٹل کے ایک کمرے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔ اطلا ع ملنے پر امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہاسٹل میں موجود 150 دیگر خواتین کو بحفاظت نکا ل لیا۔

لڑکیو ں کے ہاسٹل میں یہ افسوس ناک حادثہ ایک ایسے روز پیش آیا جب دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG