رسائی کے لنکس

روانڈا: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے گلوکار بکندی کی سزا برقرار


روانڈا: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے گلوکار بکندی کی سزا برقرار
روانڈا: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے گلوکار بکندی کی سزا برقرار

روانڈا کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گلوکاراور نغمہ نگار سائمن بکندی کی 15 سال قید کی سزا برقراررکھی ہے۔

دسمبر2008ء میں بکندی کو جون 1994ء کی اس تقریر کی بنیاد پر ، جس میں اس نے ہوتوقبیلے کے لوگوں کو اٹھ کھڑے ہونے اورتوتسی قبیلے کے لوگوں کو ہلاک کرنے پر زور دیا تھا، قتل عام پر اکسانے کا مجرم ٹہرایاتھا۔

بکندی نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی لیکن ٹربیونل نے جمعرات کو روز اسے مسترد کردیا۔ ججوں نے گلوکار کو جولائی 2001ء میں اپنی گرفتاری کے بعد سے جیل میں گذارے ہوئے وقت کے دورانیے کو سزا میں شامل کرنے کی توثیق کی ۔

بکندی ان کئی نغموں کمپوزر کے طورپر جانا جاتا ہے جن میں توتسیوں کو روانڈا کے مسائل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور انہیں ایک دشمن کے طورپر پیش کیا گیا ہے۔ یہ نغمے روانڈا میں 1994ء کے قتل عام سے پہلے کے مہینوں میں سرکاری ریڈیو پر نشر کیے گئے تھے۔

ہوتو انتہا پسندوں نے تین ماہ کے اس قتل عام کے دوران لگ بھگ آٹھ لاکھ توتسیوں اور عتدال پسند ہوتوؤں کو ہلاک کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG