رسائی کے لنکس

عبدالرحمن کینیڈا کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے


عبدالرحمن کینیڈا کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے

عبدالرحمن کینیڈا کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرانے والے عبدالرحمن دائیں ٹانگ کے پٹھے میں تکلیف کے باعث جمعرات کو کینیڈا کے خلاف عالمی کرکٹ کپ کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

انتخاب عالم نے بتایا کے تفصیلی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے عبدالرحمن کو کم از کم سات روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ اس عرصے میں اُن کا زخم بہتر ہو جائے گا۔

عبدالرحمن ہفتہ کے روز سری لنکا کے خلاف کولمبومیں کھیلے جانے والے میچ میں زخمی ہوئے تھے جو پاکستان نے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد گیارہ رنز سے جیت لیا تھا۔ بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرانے والے اس باؤلر کی نپی تلی باؤلنگ نے سری لنکن بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

عبدالرحمن نے اب تک عالمی کپ کے دونوں میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ٹیم نے جیتے ہیں۔ انتخاب عالم نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ وہ 8مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شرکت کر سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG