رسائی کے لنکس

ہیما مالینی اور ریکھا ایک ساتھ فلم میں


ہیما مالینی اور ریکھا ایک ساتھ فلم میں
ہیما مالینی اور ریکھا ایک ساتھ فلم میں

فلم ساز راج کنور نے بڑی محنت کے بعد اپنے وقت کی ان حسیناوں کو فلم،صدیاں،میں کام کرنے راضی کرلیا۔

ہیما مالینی اور ریکھا ۔ یہ دونوں ایسے نام ہیں کہ آج بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ 70 اور 80 کی دہائی کی ان کامیاب ہیروئنوں کے آج بھی پرستار بڑی تعداد میں ہیں۔ آج بھی وہ کسی محفل میں آجائیں تو ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ بالی وڈ کو ان دونوں حسیناؤں نے جتنی تعداد میں کامیاب فلمیں دی ہیں ان کا آج کی کوئی بھی ہیروئن مقابلہ نہیں کرسکتی۔ اسی لئے بلا مبالغہ یہ کیا جاسکتا ہے کہ ہیمامالینی اور ریکھا نے عملاً بالی وڈ پر راج کیا تھا۔

ایسے وقت جب کہ آج کئی اداکارائیں ٹاپ کہلانے کے لئے ایک دوسرے سے مقابلے میں ہیں فلم پروڈیوسر راج کنور نے ان دونوں کو ایک ساتھ اپنی فلم کے لئے سائن کیا ہے۔ اس طرح وہ عہدرفتہ کی یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بالی وڈ کی فلموں میں دو چوٹی کے اداکاروں کو ایک ساتھ ایک فلم میں پیش کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لئے پروڈیوسر اور ڈائیرکٹرکافی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کبھی دونوں کی ایک ساتھ تاریخیں نہیں مل پاتیں تو کبھی دونوں میں اختلافات ہوتے ہیں۔ جس کی بنا پر وہ ایک ساتھ کام کرنے سے کتراتے ہیں۔

لیکن بعض باہمت پروڈیوسر اس کوشش میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ان ہی میں ایک مشہور فلم ساز راج کنور ہیں۔ ان کی یہ خواہش تھی کہ اپنے دور کی دوٹاپ اداکاراؤں کو ایک ساتھ پیش کیا جائے۔ آخر کار انہیں ایک ایسی کہانی مل ہی گئی جس میں دونوں کا مضبوط کردار تھا۔ راج نے دونوں سے ملاقات کی اور اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ ہیمامالینی اور ریکھا نے فلم میں کام کرنے سے اتفاق کرلیا۔

آنے والی فلم کا نام،،صدیاں،،رکھا گیا ہے۔ اس فلم میں شتروگھن سنہا کے فرزند لوسنہا بھی ہوں گے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ دیکھئے آج کی حسیناؤں کے جھرمٹ میں یہ دونوں اولڈ از گولڈ کا ثبوت پیش کرپاتی ہیں یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG