رسائی کے لنکس

'رینالٹ' 2018ء پاکستان میں گاڑیاں تیار کرے گی


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابتدائی طور پر یہ کمپنی دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے کراچی میں گندھارا نسان موٹرز کے تیارہ کردہ پلانٹ میں ایک شفٹ میں چھ ہزار گاڑیاں تیار کرے گی۔

فرانس کی ایک معروف گاڑی ساز کمپنی "رینالٹ" نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اور 2018ء سے وہ یہاں اس ساخت کی گاڑیاں کی تیاری شروع کرے گی۔

پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ (بورڈ آف انویسٹمنٹ) کے سربراہ مفتاح اسماعیل کے حوالے سے شائع شدہ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے گاڑیوں کی تیاری کے درخواست جمع کروائی تھی جس پر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی یورپی کار ساز کمپنی پاکستان میں کام شروع کرنے جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ کمپنی دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے کراچی میں گندھارا نسان موٹرز کے تیارہ کردہ پلانٹ میں ایک شفٹ میں چھ ہزار گاڑیاں تیار کرے گی۔

معروف زمانہ رینالٹ کی ساختہ گاڑیوں ایس یو وی اور کاریں دونوں ہی شامل ہیں اور پاکستان میں بھی یہ دونوں ہی تیار کی جائیں گی۔

رینالٹ اور نسان کمپنی میں پہلے ہی 17 سال سے اشتراک جاری ہے۔ فرنچ کمپنی رینالٹ کو گاڑیوں کی پیداوار کی مناسبت سے 2013ء میں دنیا کی گیارہویں بڑی کمپنی قرار دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG