رسائی کے لنکس

ایران نے نیا سائبر حملہ ناکام بنا دیا: رپورٹ


فائل

فائل

یہ وائرس صوبہٴ ہرمزگان میں واقع کچھ صنعتوں تک پھیل چکا تھا اور یہ کہ کمپیوٹر سے متعلق ایران کے ماہرین اِس حملے کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں: ایرانی شہری دفاع کا بیان

ایران کے شہری دفاع کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ملک کےجنوبی علاقے میں واقع ایک صنعتی تنصیب کےکمپیوٹروں پر کیا جانے والا ایک نیا سائبر حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

علی اکبر اخوان نے منگل کے روز ایرانی طلبا کے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ وائرس صوبہٴ ہرمزگان میں واقع کچھ صنعتوں تک پھیل چکا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ کمپیوٹر سے متعلق ایران کے ماہرین اِس حملے کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سنہ 2010 میں Stuxnet نامی طاقتور کمپیوٹر وائرس نےملک کے بوشہر کی جوہری تنصیب کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتوں میں خرابی پیدا کی تھی۔

ایران اِن سائبر حملوں کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر دیتا آیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے جوہری پروگرام کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

مغرب کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران اِس الزام کو مسترد کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG