رسائی کے لنکس

کراچی: سبین محمود قتل کیس کا عینی شاہد قتل

  • کراچی

اطلاعات کے مطابق، غلام عباس کو گورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری

سبین محمود قتل کیس کے واحد عینی شاہد، غلام عباس کو ’گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے‘۔ یہ قاتلانہ حملہ پیر کی شب کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے غلام عباس کی رہائشگاہ کے باہر سے گولیاں چلائیں۔

پولیس کے مطابق، ’غلام عباس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا‘۔

وہ سبین محمود کا ڈرائیور اور ان کے قتل کیس کا واحد عینی شاہد تھا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق، غلام عباس اینٹی کرپشن ادارے میں ملازم تھا جبکہ پارٹ ٹائم میں سبین محمود کی ڈرائیوری کرتا تھا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کی سماجی رہنما اور غیر سرکاری تنظیم ’دی سیکنڈ فلور‘ کی سربراہ، سبین محمود کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جب وہ ایک سیمینار سے خطاب کے بعد اپنی والدہ اور ڈرائیور کے ہمراہ اپنی گاڑی میں گھر جارہی تھیں۔ اس واقعے میں ان کی والدہ شدید زخمی ہوئیں تھیں، جبکہ غلام عباس واقعے کا واحد عینی شاہد تھا۔

سبین محمود کے قتل کیس کی تحقیقات اور تفتیش جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG