رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ بظاہر ناکام: رپورٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے استعمال اور تجربہ کرنے پر پابندی عائد ہے۔

جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے یونہاپ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے بحیرہ جاپان میں آبدوز سے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ بظاہر ناکام ہوگیا ہے ۔

یونہاپ نے جنوبی کوریا کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق دن کو دو بج کر بیس منٹ اور دو بج کرچالیس منٹ کے درمیان میزائل کو تجرباتی طور پر فائر کیا تاہم یہ تجربہ ناکام ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میزائل کا ملبہ سمندر کی سطح پر پایا گیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اس رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے میڈیا نے گزشتہ مئی میں اس بات کی اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے چلائے جانے والے ایک میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا تھا جو کہ اس کی فوجی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا اظہار تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری نیوز ایجنسی 'کے سی این اے' کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے میزائل ٹیسٹ کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور انہوں نے اسے "حیران کن کامیابی" سے تعبیر کیا تھا۔

شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے استعمال اور تجربہ کرنے پر پابندی عائد ہے۔

XS
SM
MD
LG