رسائی کے لنکس

شام: باغی رہنما کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگر جبھة النصرة کے سربراہ ابو محمد الگولانی کی ہلاکت کے دعوے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے سرگرم باغیوں کے لیے یہ بڑا دھچکا ہوگا۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعہ کو خبر دی کہ القاعدہ سے روابط رکھنے والے اہم باغی گروہ کا سربراہ ہلاک ہو گیا ہے۔

اگر اس دعوے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے سرگرم باغیوں کے لیے یہ بڑا دھچکا ہوگا۔

مگر کچھ ہی دیر بعد اس بارے میں متضاد اطلاعات منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس سے زیادہ کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں کہ جبھة النصرة کا سربراہ ابو محمد الگولانی لاذقیة کے ساحلی علاقے میں مارا گیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے کوئی وضاحت کیے بغیر جمعہ کی شب اس خبر کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔

الگولانی کی ہلاکت کی تردید سے متعلق مزید اطلاعات بھی منظرَ عام پر آئیں۔

نصرہ فرنٹ کے نام سے بھی منسوب یہ گروہ دہشت گرد تنظیموں سے متعلق امریکہ کے محکمہ خارجہ کی مرتب کردہ فہرست میں بھی شامل ہے۔ اس کا شمار مسٹر اسد کے خلاف سرگرم تنظیموں میں زیادہ موثر گروہوں میں کیا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG