رسائی کے لنکس

امریکی یونیورسٹیوں میں تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے


امریکی یونیورسٹیوں میں تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
امریکی یونیورسٹیوں میں تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

امریکہ کے اکثر یونیورسٹی کیمپس اپنے اساتذہ اور طالب علموں کو سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں تحقیق کرنے کے اعلی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ لیکن تحقیق کے لیے یہ حوصلہ افزائی صرف کیمپس پر ہی نہیں، بلکہ امریکہ بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کی جارہی ہے۔

ریاست کیلی فورنیاکے شہر اروائن میں واقع یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں انسانی سٹم سیل پر کام ہورہاہے اورایسا طریقہ علاج دریافت کیا جا رہا ہے جس سے کسی بیماری،حادثےیا چوٹ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے اعصاب کا علاج کیا جاسکے۔

تحقیق میں مصروف ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ سٹم سیل وہ غیر متشکل خلیے ہوتے ہیں جن سے مخصوص خلیے تشکیل پاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سٹم سیل کی یہی خصوصیت انہیں بہت سی مہلک بیماریوں کے علاج کا اہم حصہ بنا سکتی ہے۔

پچھلے سال حکومت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد اروائن میں سٹم سیل پر مبنی طریقہ علاج کو تجرباتی طور آزمایا جارہا ہے۔ انسانوں کے علاج میں سٹم سیل کے استعمال کے لیے ایف ڈی اے سے اجازت پانے والا یہ پہلا تحقیقی ادارہ ہے۔

سٹم سیل ریسرچ سینٹر کےکو ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانز کیئرسٹڈ کہتے ہیں کہ اس ٹکنالوجی کو لیبارٹری تجربات سے گزارنے کے بعد اسے یونیورسٹی کے دیگر پروگراموں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک تک پہنچایا جا سکتاہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اروائین یونیورسٹی ٕمیں میری ٹیم نے سٹیم سیل کے ذریعے پولیو جیسی بیماریوں سے متاثر ہونے والے ان اعصاب دوبارہ بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا ہےجو انسانی جسم کی حرکت ممکن بناتے ہیں۔ ہم اس علاج کو لوگوں تک پہنچانے کے مالی وسائل امریکہ میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تجرباتی مراحل سے گزرنے کے بعد ترقی پذیر ممالک کے ضرورت مند لوگوں کو اس علاج کی رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹرکیئرسٹیڈکہتے ہیں کہ تحقیق کے نتائج تجربات کا عمل شروع ہونے کے دو سال بعد ہی ظاہر ہوں گے۔

اس طرز کی تحقیق کی صرف چند یونیورسٹیوں اور کالجوں تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ امریکہ کے تمام کیمپسوں پر اس کی حوصلہ افزائی کی جا تی ہے۔ واشنگٹن میں 12 یونیورسٹیوں اور 2 کالجوں پر مشتمل ایک کنشورشیم نہ صرف طالب علموں کو تعلیم کے مختلف ذرائع فراہم کرتا ہے، بلکہ ان کے لیے تحقیق کے دروازے بھی کھولتاہے۔

یہ کنشورشیم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو واشنگٹن کے مختلف کیمپسوں پر زیر تعلیم طالب علموں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ خواہ وہ مختلف مقامی یونیورسٹیوں میں پڑھائی جانے والے کورسز کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں، یا اپنی تحقیق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کتابوں اور دیگر وسائل کا مطالبہ کرنا چاہتے ہوں۔

نئی ایجادات اور اختراعات کی ایک امریکی تنظیم تنظیم تحقیق میں طلبہ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہر سال ایک مقابلہ کروا تی ہے جسے جیتنے والے اپنی ایجا د یا تحقیق کو نمائش میں پیش کرنے کے علاوہ مختلف کمپنیوں تک پہنچا بھی سکتے ہیں۔

اس سال یہ مقابلے کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ہوئے جس میں براؤن یونیورسٹی کے طالب علم فاتح قرار پائے۔

XS
SM
MD
LG