رسائی کے لنکس

ایڈز کے خاتمے کے لیے ویکسین کا کامیاب تجربہ


اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی سے منسلک تحقیق دانوں نے یہ تجربہ بندروں پر کیا اور انہیں امید ہے کہ جلد ہی یہ تجرباتی ویکسین انسانوں کے استعمال کے لیے دستیاب ہوسکے گی۔

سائنسدانوں نے ایچ آئی وی ایڈز کے خاتمے کے لیے بندروں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں تجرباتی طور پر ایک ویکسین کا استعمال کیا، جس کے نتائج حیران کن ثابت ہوئے۔

جن بندروں پر یہ تحقیق کی گئی ان میں Simian Immunodeficiency نامی وائرس موجود تھا جو ایچ آئی وی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی سے منسلک تحقیق دانوں کو امید ہے کہ جلد ہی یہ تجرباتی ویکسین انسانوں کے استعمال کے لیے دستیاب ہوسکے گی۔

لوئیس پکر کا تعلق اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ، ’اب تک ایڈز کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششیں سودمند ثابت نہیں ہو سکی۔ مگر اس نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ امید حاصل ہوئی ہے کہ انسانی جسم سے ایچ آئی وی وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔‘

اس ویکسین کی تیاری کے لیے سائنسدانوں نے CMV نامی وائرس کا استعمال کیا اور اس ویکسین کی تیاری میں SIV وائرس کو ملایا۔

سائنسدانوں کو نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ ویکسین سفید خلیوں میں شامل ہو کر خون میں موجود اُن خلیوں پر حملہ آور ہوئے جن میں ایچ آئی وی وائرس SIV موجود تھا اور انہیں ختم کر دیا۔
XS
SM
MD
LG