رسائی کے لنکس

مائیکل فلپس نے چھوتھا طلائی تمغہ جیت لیا


چین 30 تمغموں کے ساتھ دوسرے، جب کہ فہرست میں جاپان تیسرے اور روس چوتھے نمبر پر ہے۔

امریکی تیراک مائیکل فلپس نے ریو میں جاری اولمپکس کے چھٹے روز چوتھا طلائی تمغہ حاصل کیا، اُنھوں نے یہ تمغہ دو سو میٹر میڈلے تیراکی کے مقابلے میں حاصل کیا۔

امریکہ اب بھی تمغوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے، 16 طلائی تمغوں سمیت امریکہ کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 38 تمغے جیتے ہیں۔

چین 30 تمغموں کے ساتھ دوسرے، جب کہ فہرست میں جاپان تیسرے اور روس چوتھے نمبر پر ہے۔

19 سالہ بائیلس کی مجموعی طور پر جمناسٹک میں بہترین کارکردگی رہی۔

ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں چین کے کھلاڑی حاوی رہے، ما لونگ نے جمعرات کو اپنے ہی ہم وطن کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔

جوڈو کے 100 کلو گرام کے مقابلوں میں چیک ریپبلک کے لیوکاس کرپالیک نے آزربائیجان کے المر گیزمو کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

یہ چیک ریپبلک کے کے لیے جوڈو میں پہلا طلائی تمغہ تھا۔

خواتین کے جوڈو کے مقابلے میں امریکی کیلا ہیرسن نے 78 کلوگرام کے مقابلوں میں اپنے ٹائیٹل کا دفاع کیا۔

رگبی کے مقابلے میں فیجی کی مردوں کی ٹیم نے برطانیہ کی ٹیم کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ کھیلوں کے ان مقابلوں میں فیجی کا یہ پہلا سونے کا تمغہ تھا۔

1924 کے بعد پہلی مرتبہ اولمپکس کے مقابلوں میں رگبی کے کھیل کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹریک سائیکلنگ میں برطانیہ نے نیوزی لینڈ کی مردوں کی ٹیم کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

XS
SM
MD
LG