رسائی کے لنکس

ادھر حالات بھی ایک نئی کروٹ لے لیتے ہیں۔۔ہانیہ اور زین ایک مرتبہ پھر ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہوجاتے ہیں۔ زین کبیر کی بہن زارا کا شوہر ہے۔ لیکن، جب بھی ہانیہ اس کے سامنے آتی ہے اسے جانے کیا ہوجاتا ہے۔ رفتہ رفتہ گھر والے بھی اس کی اس کیفیت کو بھانپ جاتے ہیں۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، سیریل کی کہانی کہیں توٹتے تو کہیں جڑتے رشتوں کے گرد گھومتی ہے۔کہانی کا فوکس ایک لڑکی ہے ہانیہ جسے اپنے کزن زین سے محبت ہے۔ زین بھی ہانیہ کو چاہتا ہے۔ لیکن، دونوں کے پیار میں اہم موڑ اس وقت آتا ہے جب ہانیہ پر اپنے ایک اور کزن کبیر سے شادی کرنے کا دباوٴ ڈالا جاتا ہے۔

ہانیہ اپنے خاندان کے وفا اور عزت کی خاطر نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی خواہشوں کا گلا گھونٹتے ہوئے کبیر سے شادی کے لئے ہاں کر دیتی ہے۔

کبیر سے شادی کے کچھ ہی دن بعد کبیر کا اصل چہرہ سامنے آنے لگتا ہے۔ بات بات پر چڑھ جانا اور برا بھلا کہنا حتیٰ کہ وہ ہانیہ سے بدسلوکی پر بھی اتر آتا ہے۔

ادھر حالات بھی ایک نئی کروٹ لے لیتے ہیں ۔۔ہانیہ اور زین ایک مرتبہ پھر ایک ہی چھت کے نیچے جمع ہوجاتے ہیں۔ زین کبیر کی بہن زارا کا شوہر ہے لیکن جب بھی ہانیہ اس کے سامنے آتی ہے اسے جانے کیا ہو جاتا ہے۔ رفتہ رفتہ گھر والے بھی اس کی اس کیفیت کو بھانپ جاتے ہیں۔

آگے کیا ہوتا ہے وہی اس سیریل کا ’تانا بانا‘ ہے۔ ’رشتوں کی ڈور‘جیو انٹرٹیمنٹ سے 20 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

اس کے ڈائریکٹر ہیں عاطف حسین اور رائٹر ہیں مصور خان جبکہ کاسٹ میں شامل ہیں زینیا بخاری، منیب بٹ، یاسر شاہ، ماہم امیر، حنا رضوی اور غزالہ بٹ، اسد صدیقی، ٹیپو شاہ، حنا عمیر اور نوشابہ بخاری۔

XS
SM
MD
LG