رسائی کے لنکس

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ،7افراد ہلاک


ان ساتوں افراد کو اسکاوٴٹ کالونی، ابوالحسن اصفہائی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی میں فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا

کراچی میں پیر کے روز بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں دو سگے بھائیوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان ساتوں افراد کواسکاوٹ کالونی، ابوالحسن اصفہائی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی میں فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا۔

اسکاوٴٹ کالونی میں جن چار افراد کو نشانہ بنایاگیا ان میں سے دو آپس میں سگے بھائی تھے۔

گلشن اقبال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عاصم قائم خانی نے تصدیق کی کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہے۔ ان چاروں افراد کے بارے میں ترجمان اہلسنت و الجماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چاروں افراد ان کے کارکن تھے۔


ادھر، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جو ایک مذہبی جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔

بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم، وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ مقتول پیشے کے اعتبار سے پولیس کا ملازم تھا۔

XS
SM
MD
LG