رسائی کے لنکس

قدامت پسند روون رِولین اسرائیل کے صدر منتخب


اُنھوں نے فلسطینیوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کی جگہ، اُن کے ساتھ ایک کنفیڈریشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اسرائیل میں ایک قدامت پسند قانون ساز آئندہ صدر منتخب ہوگئے ہیں، جو فلسطینی ریاست کی تشکیل کے مخالف ہیں۔

رُوون رِولین پارلیمان کے سابق اسپیکر رہ چکے ہیں۔ منگل کے روز اُنھیں صدر شمعون پیریز کا جان نشین مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا، جو ایک رسمی لیکن با اثر عہدہ ہے۔

اُنھوں نے فلسطینیوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کی جگہ، اُن کے ساتھ ایک کنفیڈریشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کی طرح، مسٹر رِولین لِکوڈ پارٹی کے ایک رکن ہیں۔ لیکن، دونوں افراد کو سیاسی رقیب خیال کیا جاتا ہے، جب کہ وزیر اعظم کے پاس زیادہ سیاسی اختیارات ہیں۔

مسٹر رِولین کی عمر 74 برس ہے اور متوقع طور پر وہ جولائی میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے، جب مسٹر پیریز کی سات سالہ میعاد پوری ہونے والی ہے۔ مسٹر پیریز کی عمر 90 سال ہے۔ وہ امن کے نوبیل انعام یافتہ ہیں، اور فلسطینیوں کے ساتھ امن کے سخت حامی رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG