رسائی کے لنکس

بھارت: سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر حکام کا کہنا ہے کہ پل پر وین کا ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ اور یہ دریا میں جا گری۔

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک وین دریا میں گرنے سے چھ بچوں سمیت کم ازکم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح تروپتی ترومالا میں جائے مقدس کی زیارت کے بعد واپس جانے والے ہندو یاتریوں کی وین ضلع گوداوری میں دریا میں جا گری۔

ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر حکام کا کہنا ہے کہ پل پر وین کا ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ اور یہ دریا میں جا گری۔

حادثے میں ایک 12 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا جب کہ دیگر تمام مسافر اس میں ہلاک ہوگئے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا کہا ہے۔

بھارت کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں سڑک کے مہلک حادثات معمول ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق بھارت میں ہر سال دو لاکھ سے زائد افراد ایسے حادثات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ان حادثات کی عمومی وجوہات سڑکوں کی خراب حالت، گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال اور غیر محتاط ڈرائیونگ بتائی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG