رسائی کے لنکس

چھبیس سالہ رابرٹ کو یہ خطاب برطانوی میگزین گلیمر کی طرف سے دیا گیا۔خواتین کے مقبول رسالےمیں سال 2012 کے لیے شو بزنس کی نمایاں شخصیات کے ناموں کا انتخاب کیا گیا

برطانوی اداکار رابرٹ پیٹن سن نے مسلسل چوتھی بار دنیا کے سب سے خوبرومرد ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

چھبیس سالہ رابرٹ کو برطا نوی میگزین گلیمر کی طرف سے یہ خطاب دیا گیا۔خواتین کے مقبول رسالےمیں سال 2012 کے لیے شو بزنس کی شخصیات کے ناموں کا انتخاب کیا گیا۔
اس مقابلے میں عوامی رائے سے50امیدواروں کو بلترتیب منتخب کیا جاتاہے۔میگزین کے مطا بق 40,000 لوگوں نے 50خوبرو مردوں کےلیے اپنی پسند کا اظہار کیا۔

مشہور امریکی ناول نگار اسٹیفنی مئیر کے ناول 'سیم نیم' پر ماخوذ ’ٹوائے لائٹ دی ساگا‘ فلم سنہ2008 کے مرکزی کردار ایڈورڈ سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے والےاداکار رابرٹ اس فلم سے پہلے'ہیری پوٹر' میں بھی کام کر چکے ہیں۔اُن کی ایک اور وجہ شہرت ساتھی اداکارہ کرسٹین اسٹیوارٹ ہیں۔

ٹوائے لائٹ‘ فلم کی ہیروئین ازابیلا حقیقی زندگی میں بھی رابرٹ کے بہت قریب ہیں۔اگرچہ، جولائی کے مہینے میں ایک برطانوی میڈیا کی طرف سےکرسٹین کی بےوفائی کی خبر نے رابرٹ کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔تاہم، کرسٹین کی طرف سے کی جانے والی معذرت کےبعد رابرٹ اور کرسٹین ازسر نو تجدید وفا نبھاتے نظر آ رہے ہیں۔

کچھ ناقدین کی طرف سے یہ الزامات بھی لگائے جارہے ہیں کہ اس تجدید تعلقات کا پس منظر دراصل ’ٹوائے لائٹ دی ساگا‘ فلم کے اختتامی حصے'دی بر یکنگ ڈاؤن 2' جو کہ سولہ نومبر سے امریکہ اور برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے کے لیے شہرت سمیٹنے سے ہے ۔

حقیقتا ، رابرٹ کے لیے کرسٹین کی بے وفائی کواتنی جلدبھلانا آسان نہیں، کیونکہ وہ کرسٹین کو اپنی شریک حیات بنانا چاہتے تھے۔

برطانوی اخبار ’میٹرو‘ لکھتا ہے کہ یہ ازابیلا (کرسٹین) کی خوش قسمتی ہے جو اسے رابرٹ جیسا وجیہہ دوست کھو کر دوبارہ مل گیا ہے ۔

رابرٹ پیٹن سن کے ساتھ اس مقابلے میں ’ٹوائے لائٹ‘ فلم سے ٹیلر لوٹنر کا نام بھی شامل تھا،جنھیں ساتویں نمبر پر منتخب کیا گیا۔

'پائریٹ آف دی کریبین' فلم کے مرکزی کردار جونی دیپ اس سال بھی پسندیدگی کےلحا ظ سےتیسرے نمبر پر براجمان رہے ۔پانچویں نمبر پر' شرلوک ہومز' فلم سیریز سے سنڈیکٹ کمبریج کا نام سامنے آیا۔

کم عمر گلوکاروں کا میوزیکل بینڈ 'ون ڈائریکشن' جو کہ اپنے ہیری اسٹائل کی وجہ سےبھی پہچانا جاتا ہے،اپنی جگہ ٹاپ 20 میں نہ بنا سکے۔مرکزی گلوکارپاکستانی نژاد برطانوی زین ملک مردانہ وجاہت میں 27 نمبر پر اپنی جگہ بنا سکے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG