رسائی کے لنکس

سرمائی اولمپک مشعل خلائی سفر پر روانہ


تاریخ میں پہلی بار اولمپک مشعل کو خلا میں چہل قدمی کے دوران بھی ساتھ رکھا جائے گا۔

سرمائی اولمپکس 2014ء کی مشعل کو لے کر ایک راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گیا ہے جہاں تاریخ میں پہلی بار اس مشعل کو خلا میں چہل قدمی کے دوران بھی ساتھ رکھا جائے گا۔

آئندہ سال روس کے شہر سوچی میں ہونے والے اولمپک مقابلوں کی مشعل اور دیگر علامتی نشان لے کر سویوز ٹی-11 نامی راکٹ جمعرات کو قازقستان میں قائم ایک تنصیب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوا۔

راکٹ میں روس، امریکہ اور جاپان کی خلائی ایجنسیوں کے انجینیئرز سوار ہیں۔ حفاظتی نقطہ نظر سے دوران سفر مشعل کو روشن نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل 1996ء میں اٹلانٹا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی مشعل امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس کے ذریعے خلا میں بھیجی گئی تھی لیکن اسے شٹل سے باہر نہیں نکالا گیا تھا۔

مشعل پانچ روز تک خلا میں رہے گی اور آئندہ پیر کو زمین پر واپس لائی جائے گی۔

سرمائی اولمپکس 7 سے 23 فروری 2014ء تک ہوں گے جن میں 15 کھیلوں کے 98 مقابلے ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG