رسائی کے لنکس

رومانیہ کی دفاعی کونسل نے امریکی میزائیل شکن نظام کی منظوری دے دی


رومانیہ کی دفاعی کونسل نے امریکی میزائیل شکن نظام کی منظوری دے دی

رومانیہ کی دفاعی کونسل نے امریکی میزائیل شکن نظام کی منظوری دے دی

رومانیہ ، یورپ کے لیے امریکہ کے نظرثانی شدہ میزائیل شکن دفاعی نظام کے تحت اپنے ملک میں میزائیل شکن امریکی میزائیلوں کی تنصیب پر رضامند ہوگیا ہے ۔

رومانیہ کے صدر ٹراین باسَسکیو نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ سُپریم دفاعی کونسل نے خشکی پر نصب کیے جانے والے میزائیل شکن میزائیلوں کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

روس ، امریکہ کے اس منصوبے کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ وزیرِ اعظم ولاڈی میر پوتین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ، امریکہ کے ساتھ تخفیفِ اسلحہ کا کوئى نیا معاہدہ طے کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

لیکن مسٹر باسَیسکیو نے جمعرات کے روز اُسی بات کو دہرایا ہے جو امریکی عہدے دار اب تک کہتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کا ہدف روس نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد ممکنہ طورپر ایران کے کسی میزائیل سے امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

میزائیل شکن نظام کی تنضیب کے لیے ابھی رومانیہ کی پارلیمنٹ کی لازمی منظور باقی ہے۔ 2015 سے پہلے اس نظام کے چالو ہونے کی توقع نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG