رسائی کے لنکس

غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر نہیں کریں گے: صدارتی امیدوار رامنی


امریکہ کی ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رامنی
امریکہ کی ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رامنی

رامنی نے کہا کہ میں لوگوں کو گھیر کر انہیں ملک سے باہر نکالنے نہیں جارہا۔ ہم اس مسئلے کا ایک مستقل حل نکالنے کے لیے کام کریں گے۔ اگر میں صدر بنا تو وہی کچھ کروں جس کا میں نے وعدہ کیا ہے۔

امریکہ کی ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رامنی نے کہاہے کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو وہ ایسی پالیسیاں نہیں بنائیں گے جن سے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا پڑے۔

انہوں نے یہ بیان ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بدھ کے روز ہسپانوی زبان کے ٹی وی نیٹ ورک ’ یونی ویژن‘ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو گھیر کر انہیں ملک سے باہر نکالنے نہیں جارہا۔ ہم اس مسئلے کا ایک مستقل حل نکالنے کے لیے کام کریں گے۔ اگر میں صدر بنا تو حققتاً وہی کچھ کروں جس کا میں نے وعدہ کیا ہے۔ میں اس مسئلے کے حل کے لیے امیگریشن اصلاحات کا پروگرام لاؤں گا۔



مسٹر رامنی نے یہ بھی کہا کہ ان کی مہم سوفی صد امریکہ کے لیے ہے اور وہ اس کے لیے پرعزم ہیں۔
XS
SM
MD
LG